وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے برطانیہ میں راجہ کامران سیاب کے لیے آموں کا خصوصی تحفہ

بریڈفورڈ/ دینہ: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) بیڈفورڈ کے صدر راجہ کامران سیاب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں پاکستانی آموں کا خصوصی تحفہ بھجوایا۔ راجہ کامران سیاب کی طرف سے اس خوبصورت جذبے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی قومی خدمات کو سراہا گیا۔
راجہ کامران سیاب طویل عرصے سے برطانیہ میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کے مثبت تشخص کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ ان کی جماعتی و قومی خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر آموں کا تحفہ بھیج کر ان کے لیے اپنی محبت اور اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر راجہ کامران سیاب نے کہا کہ "میں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یاد رکھا۔ وہ ملک کی ترقی کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔ ان شاء اللہ بہت جلد پاکستان ان کی قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) یو کے کے صدر احسن ڈار اور مینیجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) افضال بھٹی کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کی آواز کو مؤثر انداز میں اعلیٰ قیادت تک پہنچایا۔
راجہ کامران سیاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اوورسیز میں ایک فعال قوت ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔



