سوہاوہ میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے افغانی گینگ کے 3 کارندے گرفتار

سوہاوہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے افغانی گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد چوری شدہ موٹر سائیکلز، بیٹریاں اور 18 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور انہیں جلد ہی عدالت میں چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button