چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر عوام کی سہولت اور امن و امان کے لیے تمام محکمے مؤثر کردار ادا کریں، میثم عباس

جہلم: چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر انتظامی امور کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم سید میثم عباس کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، میونسپل افسران، پولیس، آئیسکو، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع جہلم میں منعقد ہونے والے چہلم کے جلوسوں کے لیے تمام ضروری انتظامات فوری مکمل کیے جائیں اور لائسنس داران سے مشاورت کر کے پلان ترتیب دیا جائے۔

اسسٹنٹ کمشنرز اور میونسپل افسران نے چہلم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی، جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض نے ٹریفک پلان کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور کسی بھی قسم کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چہلم کے موقع پر عوام کی سہولت اور امن و امان کے لیے تمام محکمے مؤثر کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button