پنجاب میں عزاداران پر مقدمات اور گرفتاریوں پر شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کی شدید مذمت

جہلم پریس کلب میں شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر سید اشتیاق حسین کاظمی نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں عزاداران پر مقدمات درج کیے گئے اور اب اربعین سے قبل عزاداروں کو ڈرانے دھمکانے اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھروں پر دھاوے بولے جا رہے ہیں جو کہ عزاداری سید الشہداء کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ان اقدامات کی بھرپور مزاحمت کرتی ہے اور حکمرانوں کو متنبہ کرتی ہے کہ عزاداری سید الشہداء ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے، جس پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔

سید اشتیاق حسین کاظمی نے مزید کہا کہ اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق پنجاب میں متعدد گرفتاریاں کی جا چکی ہیں، جو عوامی اور شہری حقوق کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیان کردہ ویژن کے منافی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button