دانتوں کی صحت کے لیے صفائی انتہائی اہم ہے، ڈاکٹر فیض الامین

دینہ: ڈاکٹر فیض الامین نے کہا کہ دینہ میں منگلا روڈ ہڈالی پر واقع ڈینٹل کئیر کلینک ماہر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر فیض الامین کی نگرانی میں دانتوں اور مسوڑھوں کے امراض کا معیاری علاج فراہم کر رہا ہے۔ کلینک میں مریضوں کی سہولت اور جدید علاج کے لیے پیشہ وارانہ طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر فیض الامین نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ دانتوں کی صحت کے لیے صفائی انتہائی اہم ہے۔ روزانہ برش کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ چیک اپ کا شیڈول بنانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پیشہ ورانہ صفائی سے تختی اور ٹارٹر کی تہہ ختم کی جا سکتی ہے، جو عام برش اور فلاسنگ سے مکمل طور پر صاف نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال میں کم از کم دو مرتبہ دانتوں کا معائنہ کرانا ضروری ہے تاکہ بڑے مسائل سے بچا جا سکے۔ اکثر لوگ اس وقت ڈاکٹر کے پاس آتے ہیں جب دانت کی حالت بہت خراب ہو چکی ہوتی ہے۔ تمباکو نوشی بھی دانتوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس سے گریز کیا جائے۔
ڈاکٹر فیض الامین نے کہا کہ دینہ اور گردونواح کے عوام کے لیے ڈینٹل کئیر کلینک ہمہ وقت خدمات کے لیے حاضر ہے، جہاں تربیت یافتہ عملہ مریضوں کو علاج اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔



