ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر فلڈ ریسکیو پوسٹیں قائم

جہلم: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینئر سعید احمد کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 جہلم نے ممکنہ سیلابی صورتحال اور کلاؤڈ برسٹ کے خطرہ کے پیش نظر نالہ بنہاں اور نالہ گہان کے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریسکیو پوسٹیں قائم کر دی ہیں۔ یہ اقدام پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

ریسکیو پوسٹیں رسول پور ڈومیلی، گوڑھا چوہدریاں، نوگراں، خورد، دارا پور اور جلال پور شریف سمیت مختلف مقامات پر قائم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ندی نالوں کے قریب آباد دیہات اور ڈیرے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور اپنے مال مویشیوں کو بھی محفوظ جگہوں پر پہنچا دیں تاکہ کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔

نالہ گہان کے اردگرد ڈومیلی، گدلوٹ، نگیال، جھنگ کھوکھراں، مال، چنجلوٹ، آئماں، دھمالہ، بڑا گراں، ڈھوک پڈہال، چک الماس، موٹا غربی، بھٹیہ، چک عیسیٰ، کھائی کلیہ، بھملی اور نوگراں شامل ہیں۔ اسی طرح نالہ بنہاں کے ملحقہ علاقوں میں حسنوٹ، ناڑا، ڈھوک بدر، جگتہ، ممیان، نکی خلاص، نکی خورد، بجوالہ، بھمبر، رسول نگر، خورد، دارا پور، ڈھوک موجو اور خورد بیلا شامل ہیں۔

علاوہ ازیں تحصیل پنڈدادنخان کے علاقوں وگھ، نئی آبادی نگیال، بیر فقیراں، ڈھوک خیر، غریب وال، ساہووال اور کندوال کے کچھ علاقے بھی ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button