جہلم کے سرکاری کالج کے پروفیسر کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار

جہلم: سرکاری کالج کے پروفیسر کے اغواء کیس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق تین ملزمان کو جہلم جبکہ ایک ملزم کو روات سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کا مقصد پروفیسر کو اغواء کر کے بھاری تاوان وصول کرنا تھا۔ کیس کا ماسٹر مائنڈ ملزم سید سبط شاہ بتایا جا رہا ہے جو پروفیسر ابراہیم کا سابق شاگرد ہے جبکہ ایک اور مرکزی ملزم شاہ زیب اغواء سے قبل اکیڈمی میں ملازم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کافی عرصے سے اس واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، اغواء کیس میں کل آٹھ ملزمان شامل تھے، جن میں سے چار کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان گرفتار ہونے کے بعد تاوان کی رقم بھی برآمد کر لی جائے گی۔

یاد رہے کہ 12 اگست کو پروفیسر کو ریویژن اکیڈمی کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا جبکہ 13 اگست کو ملزمان نے 40 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد پروفیسر کو رہا کیا تھا۔ پولیس نے مزید ملزمان کی گرفتاری اور تاوان کی رقم کی برآمدگی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button