دینہ میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت 5 افراد گرفتار

دینہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے عمل میں لائی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسم فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے جو نہ صرف معاشرتی اقدار کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جائے گا تاکہ معاشرے کو اس طرح کے ناسور سے پاک کیا جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔



