جہلم پولیس کی اہم کارروائی، چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صدر کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا، جسے جدید سائنٹفک طریقہ کار کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت قانون کی گرفت سے باہر نہیں رہنے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button