دینہ میں موٹر سائیکل حادثے میں 24 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق

دینہ میں جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل حادثے میں 24 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں جی ٹی روڈ چکوہا کے قریب سلطانیہ ہوٹل کے سامنے ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث 24 سالہ موٹر سائیکل سوار گر کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد غیاث ولد مظہر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ٹیم نے لاش کو آر ایچ سی دینہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button