بارشیں اور ممکنہ سیلابی صورتحال؛ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا دریائے جہلم کا دورہ

پنڈدادنخان: بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین نے دریائے جہلم کا دورہ کیا اور پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نادیہ پروین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں دریائے جہلم کا پانی اس وقت نارمل سطح پر ہے اور کسی بھی ہنگامی یا ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے پوری طرح تیار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میونسپل کمیٹی پنڈدادنخان میں ایمرجنسی فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جبکہ تحصیل بھر میں 8 ایمرجنسی میڈیکل کیمپ بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو پریشانی کی ضرورت نہیں، انتظامیہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری اقدامات کیے جائیں گے۔



