جہلم میں خواتین کی عصمت میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: خواتین کی عصمت میں خلل ڈالنے والے 2 ملزمان پولیس کے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔
ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر پولیس نے سوہاوہ اور پنڈ دادنخان میں الگ الگ کارروائیاں کیں۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے عورت کی عصمت میں خلل ڈالنے اور دھمکیاں دینے کی کوشش کی تھی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پنڈ دادنخان اور ٹیم نے بھی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا جس نے اسی نوعیت کے جرم کا ارتکاب کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



