جہلم پولیس کی کارروائی، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ مجرم گزشتہ سال سے چوری کے مقدمہ میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ تاہم تھانہ صدر پولیس نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور آخرکار اسے گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ اشتہاری مجرمان معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے تاکہ ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔



