جہلم پولیس کی کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں آئس برآمد

جہلم پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، تھانہ صدر پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 1 کلو 450 گرام آئس برآمد ہوئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچایا جا سکے۔



