وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن دینہ کی ٹیم سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جھنگ پہنچ گئی

دینہ: ضلع جہلم کی معروف سماجی و فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 10 رکنی ٹیم چیئرمین سلیم انور کسانہ کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ضلع جھنگ پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے جھنگ کے شدید متاثرہ دیہی علاقوں سلیانہ، پیر کوٹ، چیلہ، کوٹ خان اور کالا بالی میں ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں چنڈ بھروانہ میں رانا جمیل عارف کے ڈیرے پر مرکزی کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں سے متاثرین کو پکا ہوا کھانا، خشک راشن، پینے کا صاف پانی اور ادویات فراہم کی جائیں گی۔

چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن سلیم انور کسانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع جہلم اور بالخصوص دینہ کی عوام کی طرف سے نیک خواہشات و ہمدردی کے جذبات لے کر جھنگ آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور تنظیم کی جانب سے امدادی سامان گھر گھر پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button