سوہاوہ میں جی ٹی روڈ مسہ کسوال پر موٹر سائیکل اور فارچونر گاڑی میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار فورچونر گاڑی اور موٹرسائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں مسہ کسوال کے قریب جی ٹی روڈ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار یو ٹرن لے رہے تھے کہ تیز رفتار فورچونر گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 25 سالہ فیضان ولد محمد اشفاق اور 27 سالہ طیب ولد ساجد محمود کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق گوجرخان سے بتایا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔ حادثے کے بعد گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button