منشیات فروشی کے دو مقدمات میں عدالت کا بڑا فیصلہ، دو مجرموں کو قید اور جرمانے کی سزائیں

جہلم/ سوہاوہ: ضلع جہلم میں منشیات فروشی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو مجرموں کو قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 289/25 بجرم CNSA 9(i) 3C تھانہ سٹی کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد وسیم کو منشیات فروشی کا مرتکب قرار دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان پیش کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا۔
اسی طرح عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 201/24 بجرم CNSA 9(ii) تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم عدیل سلطان کو منشیات فروشی کا مرتکب قرار دیا اور اسے 07 سال قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ پولیس کی جانب سے مقدمے کی بھرپور پیروی کے بعد عدالت نے یہ فیصلہ سنایا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے جہلم پولیس کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے دونوں مقدمات کی مؤثر تفتیش اور پیروی پر انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔



