دینہ میں فیسٹیول کے نام پر جواء کھیلنے والے 11 جواری گرفتار

دینہ پولیس نے فیسٹیول کے نام پر جواء کھیلنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے داؤں پر لگی رقم 16 ہزار 770 روپے، 11 عدد موبائل فونز اور قمار بازی کے آلات برآمد کیے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 لاکھ 16 ہزار روپے بنتی ہے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ قمار بازی ایک معاشرتی ناسور ہے جس کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو اس برائی سے محفوظ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button