دینہ میں تہرے قتل کا معمہ حل، ماں اور 2 معصوم بچوں کا قاتل سگا باپ نکلا

دینہ/جہلم: دینہ میں تہرے قتل کا معمہ حل، ماں اور دو معصوم بچوں کا قاتل سگا باپ نکلا ، گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے آڑا خورد میں چند روز قبل ماں اور دو معصوم بچوں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا تھا جس کا معمہ پولیس نے حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر سہیل محمود ہی اپنی بیوی اور بچوں کا قاتل نکلا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سہیل محمود نے یکم ستمبر کو اپنی بیوی اور دو بچوں کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ بیوی روزانہ جھگڑا کرتی تھی اور اسے بے روزگاری کے طعنے دیتی تھی جس پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے واردات سے قبل بچوں کے لیے دکان سے کھانے پینے کی چیزیں بھی خرید کر دی تھیں۔

@jhelumupdates 😱 شوہر ہی نکلا قاتل! جہلم میں ماں اور بچوں کے قتل کی دل دہلا دینے والی کہانی 💔 #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل کئی دنوں سے اس واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ واردات کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم منگلا پولیس نے ڈومیلی سے اسے گرفتار کر لیا۔

یاد رہے کہ یکم ستمبر کو آڑا خورد میں ایک گھر سے 32 سالہ خاتون ہاجرہ اور اس کے دو بچوں 7 سالہ قاسم اور 5 سالہ زینب کی لاشیں ملی تھیں۔ مقتولین کے منہ سے خون اور جھاگ نکل رہی تھی جس پر ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ زہریلی چیز کھانے سے ہلاکت ہوئی ہے۔

پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے تمام پہلوؤں کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button