جہلم: نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اور ان کی ٹیم نے انجام دی۔ گرفتار شدہ ملزم کے قبضے سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ روپے اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور سمیت ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔
پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور اسے ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قانون کے شکنجے میں آنے والے مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو بھی قانون کی گرفت سے بچنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



