جہلم کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک کا تبادلہ، گورنر ہاؤس لاہور تعینات

جہلم کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک کو جہلم سے تبدیل کر کے گورنر ہاؤس لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کے تبادلے کے بعد جہلم میں ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کی نشست خالی ہو گئی ہے۔
چوہدری شہزاد احمد ورک نے جہلم میں تعیناتی کے دوران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مثبت رویے کے ذریعے صحافتی و انتظامی حلقوں کے ساتھ بہترین روابط قائم کیے۔ مقامی صحافی برادری اور سماجی شخصیات نے ان کی اچانک تبدیلی پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چوہدری شہزاد احمد ورک ایک محنتی اور فرض شناس افسر تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی و انتظامی معاملات میں مثبت کردار ادا کیا۔
عوامی اور صحافتی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم میں فوری طور پر نئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے تاکہ میڈیا اور انتظامیہ کے درمیان روابط کے خلا کو پر کیا جا سکے۔



