گینگ ریپ اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار

جہلم پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ ریپ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ کے مدعی نے بیان دیا تھا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ہے۔

اسی طرح ایک اور کارروائی میں تھانہ صدر پولیس نے سال 2023 سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان کو بھی جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے طویل عرصہ سے روپوش تھے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button