جہلم سے تاوان کیلئے اغواء کی جانے والی لڑکی بہاولپور سے بازیاب، چار ملزمان گرفتار

جہلم سے تاوان کے لیے اغواء کی جانے والی لڑکی بہاولپور سے بازیاب، چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس نے تاوان کے لیے اغواء کی جانے والی لڑکی کو کامیاب کارروائی کے دوران بہاولپور سے بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ تاوان کے طور پر وصول کی گئی تین لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم شعیب لڑکی کو ورغلا کر بہاولپور لے گیا تھا جہاں اس نے جعلی نکاح بھی کیا۔ بعدازاں ملزمان نے لڑکی کے والد سے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور تین لاکھ روپے وصول بھی کیے۔

@jhelumupdates 😱 تاوان کے لیے اغواء… لیکن پولیس نے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا! #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos #jhelum #Bahawalpur ♬ original sound – Jhelum Updates

پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر بہاولپور کے ایک گھر میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران مغوی لڑکی کو بازیاب کروا کر چار ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی لڑکی کو تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس ٹیم کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button