دینہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ کر کھمبے سے جا ٹکرائی، 4 خواتین اور بچہ زخمی

دینہ میں تیز رفتاری کے باعث کار الٹ کر کھمبے سے جا ٹکرائی، ایک بچہ اور 4 خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں الطاف بائی پاس روڈ نکودر کے قریب تیز رفتاری کے باعث ایک کار الٹ گئی اور کھمبے سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں چار خواتین اور ایک بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں میں 8 سالہ احمد ولد ماجد، 14 سالہ خدیجہ ولد ماجد، 32 سالہ سمیعہ زوجہ واجد، 34 سالہ ریحانہ زوجہ رئیس اور 30 سالہ عطیہ زوجہ نزاکت شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کا تعلق میرپور سے بتایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button