جہلم میں پولیس اہلکار کی اپنی بیوی کی دوست سے مبینہ زیادتی

جہلم میں پولیس اہلکار کی اپنی بیوی کی دوست سے مبینہ زیادتی، بلیک میل کر کے لاکھوں روپے ہتھیا لئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں پولیس ملازم پر خاتون سے مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا الزام سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم فرار ہو چکا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق تھانہ سول لائن جہلم میں بطور ڈرائیور تعینات پولیس ملازم ناصر نے اپنی بیوی کی دوست کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ بلیک میلنگ کے ذریعے ملزم متاثرہ خاتون سے اڑھائی لاکھ روپے بھی وصول کر چکا ہے۔
@jhelumupdates 😱 جہلم کا ہولناک واقعہ 🚨 #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
ایف آئی آر کے مطابق ملزم ناصر سرکاری گاڑی اور پولیس وردی کا سہارا لے کر متاثرہ خاتون کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جبکہ رپورٹ آنا باقی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



