جہلم میں سی سی ڈی ٹیم اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

جہلم میں سی سی ڈی ٹیم اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں اسپیشن فیملی کو لوٹنے والے دو خطرناک ڈاکو مارے گئے۔

ترجمان سی سی ڈی جہلم کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقے چک نصیر الدین ریلوے پٹری کے قریب سی سی ڈی ٹیم نے ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ دوران ناکہ بندی دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، لیکن ملزمان نے رکنے کے بجائے سی سی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہونے لگے۔

ترجمان کے مطابق پولیس نے تعاقب کیا تو تھوڑے ہی فاصلے پر دو ڈاکو زخمی حالت میں ملے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔

@jhelumupdates جہلم میں دو خطرناک ڈاکو انجام کو پہنچ گئے #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #viralvideos #foryoupagе #jhelum ♬ original sound – Jhelum Updates

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت علی حیدر ولد افضال مہدی اور عاطف الیاس ولد محمد الیاس ساکنائے سید حسین تحصیل دینہ، ضلع جہلم کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں انتہائی خطرناک اور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرکردہ ممبران تھے۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آئے اور مارے گئے۔ ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان ڈکیتی، چوری، پولیس مزاحمت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے جیسے درجنوں سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے اور راولپنڈی، چکوال اور جہلم سمیت متعدد اضلاع میں ہاؤس رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان چند ہفتے قبل اسپین سے واپس آنے والی فیملی کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ موقع واردات سے اسلحہ، وارداتوں میں چھینی گئی رقم، اے ٹی ایم کارڈز اور موٹرسائیکل برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button