جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

جہلم پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 5 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رقم اور موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ٹیم نے قمار بازی کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے جواء پر لگی رقم 25 ہزار 710 روپے، 2 عدد موبائل فونز اور دیگر آلات قمار بازی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر کے انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت پیش کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے اور اس کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button