جہلم پولیس کی اہم کارروائی، چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
مجرم سال 2024 سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا، تاہم جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کر کے اسے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جاتی ہے۔



