سوہاوہ: موٹرسائیکل چوری میں ملوث طیفا گینگ کے 2 کارندے گرفتار، 4 موٹرسائیکل برآمد

سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث طیفا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی اور ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔



