جہلم میں غیرت کے نام پر بھائی نے 28 سالہ بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا

جہلم میں غیرت کے نام پر بھائی نے 28 سالہ بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ چوٹالہ کے علاقے رسول نگر میں پسند کی شادی کی خواہش پر ابرار نامی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 28 سالہ عنبرین کے نام سے ہوئی ہے، جو طلاق یافتہ تھی اور اپنے بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی۔
@jhelumupdates پسند کی شادی کی خواہش #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #jhelum #breakingnews #viralvideos #foryoupagе ♬ original sound – Jhelum Updates
پولیس ذائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتولہ اپنے بھائی کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جس پر بھائی ابرار کو شدید رنج تھا۔ اسی بات پر دونوں کے درمیان تنازع بڑھا اور ملزم نے اپنی بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
اطلاع ملتے ہی تھانہ چوٹالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا ۔
تھانہ چوٹالہ پولیس نے ملزم ابرار کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنی بہن کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔



