پروفیسر ارشد کی جانب سے ایس ایل ایس کالج جہلم کو آئلز ٹیسٹ سینٹر بننے پر مبارکباد

جہلم: معروف ماہرِ تعلیم پروفیسر ارشد نے ایس ایل ایس کالج جہلم کا دورہ کیا اور ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایل ایس کالج کے آئلز ٹیسٹ سینٹر بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

پروفیسر ارشد نے کہا کہ ایس ایل ایس کالج کی تعلیمی خدمات، معیاری تدریس اور طلبہ کی بین الاقوامی سطح پر رہنمائی قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہلم میں پہلے آئلز ٹیسٹ سینٹر کا قیام نہ صرف مقامی طلبہ کے لیے ایک بڑی سہولت ہے بلکہ اس سے شہر کی تعلیمی شناخت اور عالمی سطح پر ساکھ میں بھی اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ادارے قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو بین الاقوامی مواقع تک رسائی فراہم کر رہے ہیں۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے پروفیسر ارشد کی آمد اور حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایس ایل ایس کالج جہلم کے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button