غیر رسمی تعلیم بچوں اور بالغوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو ضلع میں غیر رسمی تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ ہدایات انہوں نے ڈی او لٹریسی میڈم میمونہ کی جانب سے غیر رسمی تعلیمی مراکز کی کارکردگی اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ کے بعد جاری کیں۔
بریفنگ میں مراکز کے کردار، رسائی اور ضلع میں شرح خواندگی بڑھانے میں ان کے اثرات پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم ان بچوں اور بالغوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے جو کسی وجہ سے رسمی اسکولوں تک نہیں پہنچ پاتے اور حکومت کی ترجیح ہے کہ کوئی شہری تعلیم کے حق سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس نظام کی بہتری کے لیے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ہر فرد کو تعلیم کے مواقع میسر ہوں۔



