جہلم میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن، درجنوں غیر قانونی تعمیرات اور تھڑے مسمار

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر شہر کے مین بازار میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے۔ پیرا فورس نے شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے مربوط پلان کے تحت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

آپریشن کے دوران درجنوں غیر قانونی تعمیرات، دکانوں کے بڑھائے گئے پختہ حصے، تھڑے، شیڈ اور فٹ پاتھوں پر قائم عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔ بھاری مشینری کی مدد سے راستوں میں رکاوٹ بننے والی دیواریں اور چبوترے بھی ہٹا دیے گئے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی ہو۔

انتظامیہ کی ٹیم نے موقع پر موجود تاجروں اور دکانداروں کو سختی سے خبردار کیا کہ آئندہ تجاوزات قائم کرنے یا سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے کی صورت میں ان کا سامان ضبط کر لیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس ڈی سی او کے مطابق اس آپریشن کا مقصد شہریوں کو بہتر آمد و رفت کی سہولت فراہم کرنا، بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا اور شہر کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی تاکہ جہلم شہر کو صاف، منظم اور عوام دوست ماحول فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button