پنجاب میں معذور افراد کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر، تصدیق کا طریقہ کار جاری

جہلم: پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے ماہانہ 7 ہزار روپے وظیفہ مقرر کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں سوشل ویلفیئر آفس سے معذوری کارڈ بنوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ تمام معذور افراد جن کا معذوری شناختی کارڈ بن چکا ہے، وہ اپنے موبائل سے میسج میں HQ لکھ کر Space دیں، پھر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8123 پر بھیجیں۔

تصدیق کے بعد اہل افراد کو مالی امداد کے لیے شامل کر لیا جائے گا۔

سماجی حلقوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے قریب کوئی معذور فرد رہتا ہے تو اس کا شناختی کارڈ چیک کریں۔ اگر اس پر ویل چیئر کا نشان بنا ہو تو شناختی کارڈ نمبر 8123 پر بھیجیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسرز کے دفاتر سے مزید معلومات اور معاونت حاصل کی جا سکتی ہے۔

عوامی نمائندوں کا کہنا ہے کہ “ہماری تھوڑی سی کوشش کسی کے مستقل سہارے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔”

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button