ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے کہا ہے کہ ملک کی بقا اور ترقی کے لیے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ بدعنوانی ایک ایسا ناسور ہے جو اداروں کو کمزور اور معاشرتی انصاف کو متاثر کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج برائے خواتین سول لائن میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اینٹی کرپشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر حماد رضا اعوان نے بھی خصوصی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد ہمارے مذہب اسلام کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔ ہر فرد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے دیانتداری، شفافیت اور خدمت کے جذبے سے کام کرنا چاہیے تاکہ ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو چاہیے کہ وہ معاشرے میں کرپشن کے خلاف آگاہی پھیلانے اور ایماندارانہ طرزِ عمل اپنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

آخر میں کالج انتظامیہ اور کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button