جہلم میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 6 افراد گرفتار

جہلم پولیس نے غیراخلاقی سرگرمیوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ جسم فروشی ایک گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی زوال اور معاشرتی بگاڑ کی طرف دھکیلتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا امتیاز جاری رہے گا اور معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



