یوم اقبال؛ ایس ایل ایس کالج میں شاندار تقریب کا انعقاد، طلبہ میں تعلیم اور ثقافتی شعور کی نمائش

جہلم: ایس ایل ایس کالج جو کہ یو کے گورنمنٹ سے منظور شدہ ضلع جہلم کا پہلا IELTS ادارہ ہے میں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ ولادت کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی ایس ڈی ای او پیرا فورس جہلم احسن علی تھے، جن کے کالج آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔
مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے ایس ایل ایس کالج کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ جہلم جیسے شہر میں اعلیٰ معیار کا IELTS فراہم کر کے طلبہ کے لیے نمایاں سہولتیں پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر ایس ایل ایس کالج سرفراز ملک کو شہر میں متعدد IELTS ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کرانے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایل ایس کالج نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان اور دیگر ممالک کے طلبہ کے لیے بھی معیاری تعلیم کا مرکز ہے، جو اپنے بہترین نتائج کی وجہ سے ملک بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ فزیکل سرگرمیاں بھی طلبہ میں مثبت سوچ اور صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتی ہیں۔
ایم ڈی ایس ایل ایس کالج اور IELTS سرٹیفائیڈ ٹرینر سرفراز ملک نے ادارے کی تاریخ، کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے دورۂ کیمبرج (یو کے) کے دوران انہوں نے علامہ اقبال کی رہائش گاہ بھی دیکھی، جہاں قومی شاعر 1905 تا 1906 مقیم رہے۔
تقریب میں طلبہ نے علامہ اقبال کی شخصیت اور فکر پر پرجوش تقاریر پیش کیں۔ اختتام پر مہمانِ خصوصی اور ایم ڈی جناب سرفراز ملک نے شاندار بینڈز حاصل کرنے والے IELTS امیدواروں، یو کے میرج انگلش، کمپیوٹر کورسز اور سپوکن انگلش مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔ مہمانِ خصوصی کو یادگاری سوینیئر بھی پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایس ایل ایس کالج ضلع جہلم کا واحد برٹش کونسل B2B گولڈ پارٹنر اور ایوارڈ یافتہ ادارہ ہے۔ کالج کی ایک طالبہ نے پاکستان بھر میں بلند ترین 8 اعشاریہ 5 بینڈ حاصل کیا، جو ادارے کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ایس ایل ایس کالج کو ہر سال بہترین کارکردگی پر برٹش کونسل کی جانب سے ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔



