ضلع جہلم میں ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ، شہری اور کاروباری افراد پریشان

جہلم شہر اور ضلع بھر میں دکانداروں نے ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کر کے مہنگے سلنڈرز فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں اور کاروباری افراد مشکلات کا شکار ہیں۔
ہوٹلز، سویٹس، شاپس اور میرج ہالز کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے باضابطہ ایل پی جی فی کلو کے نرخ مقرر کر رکھے ہیں، تاہم جہلم کے ایل پی جی ڈیلرز اور ان کے فرنچائزز من مرضی کے نرخوں پر سلنڈر فروخت کر رہے ہیں، جو عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن فوری طور پر زائد نرخ وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



