معروف صحافی و کالم نگار پروفیسر افتخار محمود کے صاحبزادے محمد شرجیل افتخار نے بی ایس کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر لی

پڑی درویزہ: معروف صحافی و کالم نگار، سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود کے بیٹے محمد شرجیل افتخارنے بی ایس کمپیوٹر سائنس میں ڈگری کامیابی سے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے معروف صحافی، کالم نگار اور سماجی کارکن پروفیسر افتخار محمود کے صاحبزادے محمد شرجیل افتخار نے کمپیوٹر سائنس میں بی ایس کی چار سالہ ڈگری کامیابی سے حاصل کر لی۔

تحصیل سوہاوہ کے تاریخی گاؤں پڑی درویزہ کے رہائشی پروفیسر افتخار محمود کے بیٹے محمد شرجیل افتخار کو نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئیجز (NUML) اسلام آباد میں منعقدہ 24ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں بیچلر آف اسٹڈیز (بی ایس) کمپیوٹر سائنس کی ڈگری عطا کی گئی۔

محمد شرجیل افتخار نے اپنی ابتدائی و میٹرک تک کی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ سے حاصل کی، جہاں وہ سالانہ نتیجہ 2017ء میں 931 نمبر لے کر اول پوزیشن پر رہے۔ بعد ازاں انہوں نے 2019ء میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گورڈن کالج راولپنڈی سے انٹرمیڈیٹ (سائنس) کا امتحان پاس کیا۔

شرجیل افتخار نے 2020ء تا 2024ء NUML اسلام آباد میں چار سالہ بیچلر آف اسٹڈیز (بی ایس) کمپیوٹر سائنس کا اعلیٰ تعلیمی سیشن مکمل کیا، جس کی ڈگری انہوں نے یونیورسٹی کے 24ویں سالانہ کانووکیشن منعقدہ 20 اور 21 اگست 2025ء کے دوران حاصل کی۔

انہیں یہ ڈگری پرو ریکٹر NUML راولپنڈی بریگیڈیئر ڈاکٹر سید نادر علی (ستارہ امتیاز ملٹری) نے اپنے دستِ مبارک سے عطا کی، جبکہ اس پرمسرت تقریب میں ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئیجز (NUML) میجر جنرل شاہد محمود کیانی (ہلال امتیاز ملٹری) بھی موجود تھے۔

محمد شرجیل افتخار کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے۔ خصوصاً اس کامیابی کو سابق ایس پی راجہ عنایت اللہ خان (ستارہ قائداعظم) کی اُس تحریک کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں 1969ء میں گورنمنٹ ہائی سکول پڑی درویزہ کا قیام عمل میں آیا۔

واضح رہے کہ اس تاریخی بستی پڑی درویزہ کے دو دیگر ہونہار طلبہ بھی اس سے قبل یہی اعزاز حاصل کر چکے ہیں، جس سے علاقے میں تعلیمی ماحول کے فروغ کی روایت مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button