ضمنی انتخابات؛ عوام نے نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے، عبدالرشید بٹ

جہلم: عبدالرشید بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے حالیہ ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی، جس سے یہ واضح ہو گیا کہ عوام کا اعتماد اور دلوں کی دھڑکن میاں محمد نواز شریف کے وژن، وزیراعظم میاں شہباز شریف کی انتھک محنت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی ریلیف و ترقیاتی ایجنڈے کے ساتھ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران عبدالرشید بٹ نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے یہ بات بھی ثابت کی کہ ملک بھر میں عوام کارکردگی کی سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں اور ترقی، استحکام اور خوشحالی ہی قوم کی اولین ضرورت ہے۔ ضمنی انتخابات میں فتح کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور کارکنان نے بھی جشن منایا۔

عبدالرشید بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام آج بھی میاں نواز شریف کے ترقی پسند وژن پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے جو اقدامات کیے، اُن کے مثبت نتائج آج سامنے آ رہے ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی سونامی برپا کر دی ہے اور عوام نے ان کی خدمات کا اعتراف ووٹ کے ذریعے کیا ہے۔

عبدالرشید بٹ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے اور ووٹروں کی بھرپور شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ ملک میں اب صرف ترقی، امن اور خوشحالی کی سیاست ہی مقبول ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں اور ضمنی الیکشن کی فتح اسی کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button