تعلیمی ادارے کے سامنے فائرنگ اور لڑائی جھگڑا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کی اہم کارروائی،تعلیمی ادارے کے سامنے فائرنگ کرنے اور لڑائی جھگڑا کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تعلیمی ادارے کے سامنے فائرنگ اور لڑائی جھگڑا کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ کالا گجراں میں درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button