جہلم میں ٹریفک پولیس چالانوں میں مصروف، رکشہ ڈرائیوروں نے شہر میں اودھم مچا دیا

جہلم میں ٹریفک پولیس کی ہیلمٹ چالانوں کی کارروائیوں کے دوران رکشہ ڈرائیوروں نے شہر کے گلی محلوں، چوک، چوراہوں اور بازاروں میں غیر قانونی اسٹینڈ قائم کر کے ٹریفک کی روانی شدید متاثر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ چالان کرنے میں مصروف ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی توجہ دیگر ٹریفک مسائل اور جرائم سے ہٹ گئی ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی اسٹینڈز لگا دیے اور شہریوں کے لیے پیدل چلنا بھی مشکل کر دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کی سڑکیں اور بازار رکشوں کے غیر قانونی اسٹینڈز کی وجہ سے گنجان اور غیر محفوظ ہو گئی ہیں، جبکہ پولیس کی توجہ صرف ہیلمٹ چالانوں پر مرکوز ہونے سے دیگر ٹریفک امور متاثر ہوئے ہیں۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے رکشہ ڈرائیوروں کے غیر قانونی اسٹینڈز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور پولیس کو دیگر اہم ٹریفک مسائل پر بھی توجہ دی جائے تاکہ شہری بلا تعطل اور محفوظ طور پر آمد و رفت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button