دینہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث روئی کی دوکان میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

دینہ میں روئی کی دوکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے باعث دوکان میں رکھا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے لیاقت ٹاؤن میں رات گئے شارٹ سرکٹ کے باعث روئی کی دوکان میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جس نے چند ہی لمحوں میں پوری دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے بلند ہونے پر اہلِ علاقہ نے فوری طور پر ریسکیو 1122 اور دکان کے مالک کو اطلاع دی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بھرپور امدادی کارروائی کی اور کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تاہم آتشزدگی کے باعث دوکان میں رکھا تمام سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جبکہ متاثرہ دکاندار کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button