جہلم میں جعلی عاملین کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے سادہ لوح شہری لٹنے لگے

جہلم شہر کے مختلف گنجان آباد علاقوں میں جعلی عاملین کے غیر قانونی دھندے جاری ہیں اور کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سادہ لوح شہری ان کے ہاتھوں لٹنے لگے ہیں۔

شہریوں کے مطابق بعض عاملین مکان کرایہ پر لے کر اسے آستانہ کی شکل دے چکے ہیں، جہاں لوگ دم کروانے اور تعویزات حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔

ان آستانوں میں زیادہ تر نیم خواندہ خواتین آتی ہیں، جو جعلی عاملین کی اوٹ پٹانگ باتوں میں آ کر انہیں من پسند رقم ادا کرتی ہیں اور بعض اوقات ایسے فرسودہ اور جاہلانہ اعمال بھی کرتی ہیں جو معاشرتی اور اخلاقی طور پر مناسب نہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ بعض عاملین اپنی خدمات کی تشہیر کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہارات چلا رہے ہیں، جبکہ کچھ نے پمفلٹ شائع کروا رکھے ہیں جن میں پیچیدہ امراض کے علاج اور جادو و آسیب سے نجات دلانے کے دعوے درج ہیں۔

شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے جعلی عاملوں کے آستانوں کو ختم کروائیں اور شہریوں کو ان کے دھوکہ دہی سے محفوظ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button