ستھرا پنجاب یونین کونسل نگیال کی ٹیم کا بڑاگواہ کو صاف ستھرا بنانے کا مشن، شہریوں کا خراج تحسین

سوہاوہ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن "صاف ستھرا پنجاب” کے تحت تحصیل سوہاوہ کی یونین کونسل نگیال میں گلیوں، نالیوں اور سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

اسپیشل منیٹرنگ یونٹ قیصر کیانی کی نگرانی میں چلنے والے اس مشن کے تحت صفائی ٹیم گھر گھر جا کر کوڑا اٹھا رہی ہے اور مارکیٹ کی سڑکوں کو پانی سے دھل کر صاف کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بڑاگواہ بس سٹاپ پر مین سڑک کی دھلائی کی گئی، جس سے نہ صرف مارکیٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا بلکہ شہریوں اور دوکانداروں نے بھی ٹیم کے اس اقدام کو سراہا۔ شہریوں نے کہا کہ صفائی اور گلیوں کی دیکھ بھال سے نہ صرف سیوریج کے نظام میں بہتری آتی ہے بلکہ صحت و ماحول بھی بہتر ہوتا ہے۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن سے بھی مطالبہ کیا کہ ہری یونیٹ میں ورکرز کی کمی ہے، جسے فوری پورا کیا جائے تاکہ صفائی کا یہ مشن مسلسل مؤثر انداز میں جاری رہ سکے۔ شہریوں نے ستھرا پنجاب ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ کوششیں عوام میں صفائی کے شعور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button