جمرغال کے معروف سماجی شخصیت ملک محمد زمان کا افسوسناک سانحے پر دوستوں اور اہلِ علاقہ کا اظہارِ تشکر

35
جہلم: جمرغال سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی شخصیت ملک محمد زمان نے اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی جانب سے تمام دوست احباب، رشتہ داروں، معزز شخصیات اور اہلِ علاقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، جنہوں نے ان کے گھر میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے موقع پر دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
ملک محمد زمان نے کہا کہ مرحومہ کے جنازے میں بذاتِ خود شرکت کرنے والے، بذریعہ فون تعزیت کرنے والے اور پیغامات کے ذریعے ہمدردی کا اظہار کرنے والے افراد کی محبت، خلوص اور دعاؤں نے ان کے غم کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں دوستوں، عزیزوں اور اہلِ علاقہ کی موجودگی اور حوصلہ افزائی ان کے لیے باعثِ تسکین اور حوصلہ بنی۔
ملک محمد زمان نے مزید کہا کہ ہر وہ فرد جو کسی بھی صورت میں اس غم میں شریک ہوا، وہ ان کے خاندان پر ایک احسان ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ دکھ کی اس گھڑی میں ملنے والی دعائیں، ہمدردیاں اور تعاون اس بات کا ثبوت ہیں کہ انسانیت اور بھائی چارہ آج بھی زندہ ہے۔
انہوں نے آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، ان کی کامل مغفرت کرے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام شریکِ غم افراد کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ ملک محمد زمان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو ایسی آزمائشوں سے محفوظ رکھے اور صبر جمیل عطا فرمائے۔



