دینہ میں پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف ایکشن، ملزم گرفتار، پتنگیں اور خونی ڈوریں برآمد

دینہ میں پولیس نے غیر قانونی طور پر پتنگیں اور خونی ڈوریں رکھنے کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور خونی ڈوریں فروخت کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور متعدد خونی ڈوریں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے، تاہم ملزم نے غیر قانونی طور پر پتنگیں اپنے قبضے میں رکھ کر قانون کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا، جبکہ برآمد شدہ پتنگیں اور خونی ڈوریں تحویل میں لے لی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس نیٹ ورک سے جڑے دیگر عناصر تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کو وسعت دی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا کہ پتنگ فروشی، پتنگ بازی اور شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button