جہلم پولیس کا آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے آتش بازی کے سامان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف تھانوں کی حدود میں اہم کارروائیاں کیں، جن کے دوران بھاری مقدار میں سامانِ آتش بازی برآمد کر کے مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سامانِ آتش بازی قبضے میں رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کیا، جس کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم نے کارروائی کے دوران سامانِ آتش بازی رکھنے والے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کیا اور مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے آتش بازی کے سامان کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں سامانِ آتش بازی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی آتش بازی اور عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button