محنتی افسران و اہلکار جہلم پولیس کا فخر ہیں، جہلم میں تعیناتی پر مطمئن ہوں۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ محنت اور لگن سے کام کرنے والے افسران اور اہلکار محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ جہلم پولیس کے افسران اور جوانوں نے ان کی تعیناتی کے دوران جس جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت سے فرائض انجام دیے، وہ قابلِ تحسین ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ٹرانسفر کے بعد جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے اپنے دفتر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، سید ناصر محمود، محترمہ صائمہ سحر، مرزا قدیر بیگ اور چوہدری دانیال عابد بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ نوکری کا حصہ ہے، تاہم جتنا عرصہ جہلم میں کام کیا اس پر وہ پوری طرح مطمئن ہیں۔
ملاقات کے دوران صحافیوں نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی تعیناتی کے عرصے کو جہلم پولیس کے لیے سنہری دور قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
صحافیوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اور پولیسنگ کے معیار میں بہتری کے لیے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔



