جہلم پولیس کا سرچ آپریشن، 521 افراد اور 248 گھروں کی چیکنگ، افغان باشندے سمیت 3 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں کومبنگ، سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی گئی۔ پولیس کے مطابق ضلع کے 18 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران 521 افراد اور 248 گھروں کی چیکنگ کی گئی۔

دورانِ کارروائی تھانہ سول لائن کے علاقے میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے دو عدد پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کیے گئے، جبکہ تھانہ سٹی کے علاقے سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں خصوصی سرچ آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویریفکیشن کی گئی، جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کے ساتھ سخت چیکنگ عمل میں لائی گئی۔

سرچ آپریشنز کا مقصد مجرمانِ اشتہاری، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری، دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کی روک تھام اور ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button